کرائمز

وہاڑی :پولیس تھانہ صدر قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام

وہاڑی(حکیم محمد شمعون نذیر)پولیس تھانہ صدر والد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام چکنمبر 35 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد صفدر کا اہل دیہہ کے ہمراہ پریس کلب میں احتجاج اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کردی تفصیلات کے مطابق چکنمبر 35 ڈبلیو بی کے رہائشی صفدر ولد محمد رمضان قوم لنگڑیال نے اہل علاقہ کے ہمراہ پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پرائیویٹ ٹی کمپنی میں کام کرتا ہے اس کے والد کی 23 ڈبلیو بی گاوں میں عرصہ دراز سے جوتوں کی دوکان بنا رکھی ہے جہاں وہ رات کو دیر ہونے سے دوکان پر بھی سوجاتے ہیں 12 مئی 2024 کو رات دوکان میں سونے کے بعد حسب عادت صبح سویرے سائیکل پر دوکان سے گھر کے لیے نکلا تو چند نامعلوم افراد انہیں اغوا کرکے لے گئے والد صاحب گھر واپس نا ائے بزریعہ گاوں کے لوگ و سوشل میڈیا اطلاع ملی کہ جنگل برالی کے قریب ایک نامعلوم لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر نصیر ، سرفراز کے ہمراہ لاش کی شناخت کےلیے نکلے اور اپنے والد کی نعش کو بزریعہ کپڑے دیگر نشانیوں کے پہچانا کہ نامعلوم افراد نے میرے والد کو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر ناحق قتل کردیا جس کا مقدمہ تھانہ صدر وہاڑی 633/24 کو 13 مئی 2024 کو درج ہوا اج ایک ماہ سے زائد گزر گیا لیکن میرے والد کے قتل بارے کوئی پیش رفت نا ہوئی اور نا ہی قاتل گرفتار ہوا پولیس اس کیس میں کوئہ دلچسپی بھی نہیں لے رہی ہم نے متعدد بار بہت سے لوگوں کے نام بھی پولیس کو دئیے لیکن پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفتیش کو اگے نا بڑھایا اور ابھی تک میرے والد کے قاتل گرفتار نا ہوسکے ہیں ہماری وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب سمیت اعلی حکام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ میرے والد کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قرار واقع سزا دلوائی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button