کرائمز

غیر قانونی ایل پی جی استعمال پر کریک ڈاون ،ملزمان گرفتار

چنی گوٹھ (ملک اختر) پیٹرولنگ پوسٹ طاہر والی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شفٹ انچارج رانا محمد عمران نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نےپبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی LPG استعمال کرنے والے ڈرئیوران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 33/25 میں نامزد ملزم ناصر حسین اور مقدمہ نمبر 84/25 میں نامزد ملزم محمد شریف کو جرم 285/286 کے تحت گرفتار کر کے تھانہ پولیس چنی گوٹھ کے حوالے کر دیا۔ہیڈ کانسٹیبل رانا محمد عمران کا کہنا تھا کہ جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے، اور آئندہ بھی اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری اور محنت سے سرانجام دیتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button