کرائمز
لاہور :اوور بلنگ میں ملوث ایکسئن مریدکے کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور (کرائمز پوائنٹ ) کروڑوں مالیت کی بجلی کی اووربلنگ کا معاملہ، نمائندہ کرائمز پوائنٹ کی درخواست پر اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کاروائی،اوور بلنگ میں ملوث ایکس ای این مریدکے کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے اورربلنگ میں ملوث تھا،صارفین کو مجموعی طور پر 48 لاکھ یونٹس کی اوور بلنگ کی گئی،صارفین کو اوور بلنگ کی مد میں کروڑوں روپے اضافی چارج کئے گئے،گرفتار ملزم کامران نوید مرید کے ڈویژن میں تعینات رہا ہے،ملزم کے خلاف کاروائی صارفین کی کنکشنز کی جانچ پڑتال کے بعد عمل میں لائی گئی،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں