رائیونڈ یوٹیلٹی سٹورزپر اشیاء کی نامکمل ترسیل صارفین سراپا احتجاج
لاہور /رائیونڈ (عثمان چیمہ )رائے ونڈ یوٹیلٹی سٹورزپر اشیاء کی نامکمل ترسیل سے صارفین کو مشکلات کا سامنا،شہر کے دونوں سٹورز پر عوام اشیا کی قیمتوں میں اضافے اورسٹاک کی عدم فراہمی سے مایوس لوٹنے لگے،حکام سے نوٹس لینے مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 800سے زائد اشیا پر دی جانیوالی سبسڈی کے باجود مقامی یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو مکمل خریداری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،آٹا مارکیٹ میں قیمت اگر 800روپے مل رہا ہے تو یوٹیلٹی سٹورپر آٹے کے تھیلے کا ریٹ 1500روپے مقرر کیا گیا ہے اسی طرح کئی ماہ سے دال چنا،دال میسور،گھی اور چینی کی عدم فراہمی سے خریداری کیلئے آنیوالی خواتین و مرد کو شدید مشکلات درپیش آرہی ہیں مصالحہ جات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باجود دیگر اشیا کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مارکیٹ میں مہنگے داموں خریداری کرنا پڑرہی ہے رائے ونڈ سند رروڈ پر قائم یوٹیلٹی سٹورپر قبل ازیں اشیا کی دستیابی کے باعث لمبی قطاریں لگتی تھیں لیکن اب وہاں سٹور ز پر الو بول رہے ہیں،یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی عدم دستیابی سے ویرانی چھائی ہوئی ہے صارفین کو مطلوبہ سامان نہ ملنے پر مایوس واپس جانا پڑتا ہے 6لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کیلئے دو یوٹیلٹی سٹور ناکافی ہیں جہاں اجناس کی قلت کے وجہ سے غریب طبقے کو بازار سے مہنگے داموں خریداری کرنا پڑی ہے،خواتین کی کثیر تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے مقامی یوٹیلٹی سٹورز پر تمام اشیا کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب برانچ مینجر سعید میو کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سٹاف اور سٹاک کی کمی سے ہماری سیل شدید متاثر ہو چکی ہے،حکام اگر رائے ونڈ یوٹیلٹی سٹورز پر وافر سٹاک فراہم کردیں تو یوٹیلٹی سٹورزکی جہاں رونقیں بحال ہو نگی وہاں محکمہ کی آمدن میں بھی اضافہ ممکن ہے۔