کرائمز
مظفرگڑھ:42 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ، سجا کیڑی گرفتار
مظفرگڑھ/سول لائن(رانا عاطف)تھانہ سول لائن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش, 42 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ، سجا کیڑی گرفتار 3 کلو 250 گرام چرس برآمد۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن مظفرگڑھ نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ سجاد حسین عرف سجا کیڑی کو بھاری مقدار میں منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 3250 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔ ملزم سجاد حسین اسکے علاؤہ بھی متعدد بار منشیات اور چوری کی مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے ۔ ملزم کے خلاف 42 مقدمات پہلے درج ہیں۔ ملزم تھانہ سول لائن کے علاؤہ باقی تھانہ جات کے متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی ہے۔