کرائمز

سی سی ڈی لاہور کے مبینہ مقابلے، چند گھنٹوں میں 4ملزمان ہلاک

لاہور (آئی این پی) صوبائی دارالحکومت میں رات گئے سی سی ڈی پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں مزید 2ملزمان ہلاک ہوگئے، جس کے بعد گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مارے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد 4ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق مبینہ مقابلے سی سی ڈی اقبال ٹاﺅن اورکوتوالی کے ساتھ کیے گئے ،سی سی ڈی اقبال ٹاﺅن کے ساتھ مقابلے میں ملزم عثمان خالد مارا گیا،سی سی ڈی کوتوالی کے ساتھ ہونے والے مبینہ مقابلہ میں ملزم قاسم ہلاک ہوا،دونوں ملزمان سی سی ڈی پولیس کی زیرحراست تھے۔سی سی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کو نشاندہی اور ریکوری کے لئے لے کر جا رہے تھے، ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، مبینہ مقابلہ کے بعد دونوں ہلاک ملزمان کے ساتھی فرارہوگئے ۔قبل ازیں سی سی ڈی صدرکے ساتھ مقابلہ میں ملزم بابرعلی ہلاک ہواجبکہ دوسرے مبینہ مقابلہ میں کاہنہ کے علاقہ میں ملزم نذیر ہلاک ہوگیا۔مبینہ مقابلوں میں سی سی ڈی اہلکار اور گاڑیاں محفوظ رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button