کرائمز

اقبال فکر نہ صرف قیام پاکستان کا فکری ماخذ ہے :عارف چوہدری

سیالکوٹ(بیورورپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینیئر رہنما حاجی محمد عارف چوہدری نے یوم یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں کے دلوں میں آزادی خودی،اور ملی غیرت کی روح پھونکی ۔حاجی محمد عارف چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبال فکر نہ صرف قیام پاکستان کا فکری ماخذ ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ اقبال نے مسلمانوں کو جدا گانہ قومیت کا شعور عطا کیا اور ایک آزاد وطن کا تصور دے کر انہیں نظریاتی سمت فراہم کی انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ علامہ اقبال کے پیغام خودی کو سمجھیں سے اپنی عملی زندگی میں اپنائیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط خود مختیار اور خوشحال ریاست بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب محض جغرافیائی آزادی تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ فکری اخلاقی اور روحانی بیداری کا علمبردار تھا انہوں نے کہا کہ اقبال کا پیغام ہمیں ایمان اتحاد عمل اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیتا ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اقبال کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی خوشحالی اور پرامن ریاست بنائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button