کرائمز

گراں فروشی پر کریک ڈاون ،وارننگ، بھاری جرمانے ، متعدد سربمہر

احمدپورشرقیہ(شفیق عطاری ) ڈپٹی کمشنربہاولپورڈاکٹرفرحان فاروق کے احکامات اوراسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹرمحمدعثمان امین کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و نائب تحصیلدارملک غلام سرور بھٹہ نے ملک منیر بھٹہ گرداور،رانا نور احمد گرداور کے ہمراہ چوک منیرشہید،ریلوے روڈ،چوک چاچابستی،چوک عباسیہ،کوٹلہ موسیٰ خان،ہتھیجی وغیرہ پرکریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹس فروشوں اوراشیائے خوردونوش میں گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کوبھاری جرمانے دکانوں کوسیل اور وارننگ دی۔تفصیل کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ونائب تحصیلدارملک غلام سرور بھٹہ نے ملک منیر بھٹہ گرداور،رانا نور احمد گرداور کے ہمراہ چوک منیرشہید،ریلوے روڈ،چوک چاچابستی،چوک عباسیہ کوٹلہ موسیٰ خان،ہتھیجی وغیرہ پرکریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹس فروشوں اوراشیائے خوردونوش میں گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کورواں ماہ اسی ہزار سے زائدجرمانے کیے،متعدد کانوں کو سیل کیا۔ اشیاء خوردونوش،سبزی اور پھلوں میں مہنگائی کرنے والے درجنوں کریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹ فروشوں کی انسپکشن کرتے ہوئے وارننگ جاری کی کہ دوکانداراپنی اپنی دوکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پرآویزاں کریں اور سرکاری ریٹ کے مطابق ہی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کسی صورت بھی غریب عوام کومصنوعی مہنگائی کرنے والے کے ہاتھوں لٹنے نہیں دیاجائے گا، اشیاء خوردونوش میں خودساختہ مہنگائی کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ایسے افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں اورکسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔ تصاویرہمراہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button