کرائمز

مردان دو گروپوں میں فائرنگ،3 بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

مردان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ طورو میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، مقتولین کی شناخت مرزا خان، جمال شاہ اور ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، اس حوالےسے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button