کرائمز

گوجر خان پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 9 جواری دھر لیے

گوجرخان (نامہ نگار )پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ 9 جواری دھر لیے اور داؤ پر لگی رقم ایک لاکھ 80 ہزار برآمد کر لی ڈی ایس پی گوجرخان سلیم خٹک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گوجر خان چوہدری ذوالفقار کی سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا پولیس نے گلیانہ پلی گراؤنڈ میں جوا کھیلتے ہوئے زبیر احمد واجد محمود الطاف حسین مطلوب حسین ناصر رمیز محمد الیاس نعیم یوسف توحید علی اور نثار حسین کو گرفتار کر کے ان سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے کی رقم الات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ڈی ایس پی سرکل گوجرخان سلیم خٹک نے کہا ہے کہ جوئے کے اڈے منشیات فروشی فحاشی کے اڈوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پولیس اپنی بھرپور کاروائیاں جاری رکھے گی ایس ایچ او چوہدری ذوالفقار نے کہا ہے کہ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے گوجرخان کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button