کرائمز
مسلح ڈاکوؤں کی دو موٹر سائیکل سوار شہریوں کو لوٹنے کی کوشش
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے) کمالیہ تھانہ صدر کی حدود میں 3 مسلح ڈاکوؤں کی دو موٹر سائیکل سوار شہریوں کو لوٹنے کی کوشش، موٹر سائیکل سواروں نے ڈکیتی ناکام بنا دی، ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر واردات کی جس پر شہری حاکم علی نے مزاحمت کی اور ڈاکو کو دبوچ لیا، شہری کی مزاحمت پر دیگر دو ڈاکوؤں فائرنگ کرتے ہوئے فرار، ساتھیوں کی فائرنگ سے پکڑا جانے والا ڈاکو زخمی