علاقائی خبریں

عید کی آمد سانگلہ ہل کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں سمیت بازار سج گئے

سانگلہ ہل(نواز تبسم )عید کے دن قریب آتے ہی سانگلہ ہل کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں سمیت بازار سج گئے ہیں اور عید کی شاپنگ عروج پر پہنچ گئی ہے مگر مہنگائی کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد شاپنگ کرنے میں نظر آتی ہیں کپڑے۔جیولری۔ چوڑیاں اور جوتوں کی خریداری کے لیے ہر طرف رش ہی رش لگا ہوا ہے جبکہ منافع خوروں نے بھی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے سے عید کا بجٹ بھی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے اور دکانداروں نے مہنگائی کر کے غریب سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں بازاروں میں تاجروں نے ملبوسات۔زیورات ۔جوتوں سمیت خواتین کے استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جب کہ دکانداروں نے بھی رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملبوسات جیولری سمیت دیگر اشیاء کی 30 سے 50 فیصد خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے سب سے زیادہ مہنگائی بچوں کے سلے سلائے ریڈی میڈ کپڑوں کے حوالے سے دیکھنے میں آتی ہے گرمیوں کی وجہ سے لوگوں کی زیادہ تعداد کاٹن اور لان کے بنائے گئے کپڑے زیادہ خریدنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button