کرائمز

شجاع آباد: تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن اکیسویں روز میں داخل

شجاع آباد (کرائم رپورٹر) شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر مختار میونسپل آفیسر ریگولیشن شمع منیب اور انفورسمنٹ انچارج مرزا مزمل ثاکف اور تجاوزات سکواڈ کے ہمراہ کرایہ تجاوزات مافیا کے خلاف دبنگ کاروائی پل چھوٹی نہر جلالپور روڈ لودھراں روڈ ریلوے روڈ ریل بازار اور کمیٹی بازار اندرون ریلوے گیٹ اندرون ملتانی گیٹ اندرون چوطاقہ گیٹ اندرون رشید شاہ گیٹ میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن اکیسویں روز میں داخل تجاوزات مافیا رہڑی بانوں دوکانداروں کا سامان دفتر داخل کیا اور بھاری جرمانے عائد کیے تجاوزات قائم کرنے والے دوکانداروں کی شرزنش بھی کی
تفصیلات کے مطابق
تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن اکیسویں روز میں داخل اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر مختار اور مس شمع منیب نے تجاوزات سکواڈ کے ہمراہ ریل بازار لودھراں روڈ پل چھوٹی نہر پر تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے پل چھوٹی نہر ریلوے روڈ ریل بازار کیمٹی بازار اندرون ریلوے گیٹ اندرون چوطاقہ گیٹ اندرون ملتانی گیٹ اندرون رشید شاہ گیٹ سے رہڑی بانوں کی رہڑی دوکانداروں کا سامان دفتر داخل کیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر مختار نے شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مین سڑک بازاروں میں کسی صورت تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی مس شمع منیب نے کہا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن روازنہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اندرون چاروں بازار پرانی تھانہ سٹی کمیٹی بازار اور پرائمری سکول کی دیوار قابض تجاوزات مافیا سے واگزار کرا لی ہے ہمارا مقصد شہر سے تجاوزات کو ختم کرنا راہگزر کشادہ کرنا ہے راہگیروں اور خریداری کے لیے آنے والوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے تجاوزات مافیا اپنا قبلہ درست کر لیں مس شمع منیب نے عوامی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں شہریوں سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ شہر کا حسن بھال ہو سکے عوامی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر مختار مس شمع منیب تجاوزات سکواڈ کو خراج تحسین پیش کیا#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button