زیادہ سے زیادہ درخت لگا ئیں ، سرسبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو :سجاد انور
گیمبر اوکاڑہ چھاونی (متین صمدانی )ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر سرسبز پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے تاکہ پاکستان سے ماحولیاتی الودگی کا خاتمہ کیا جا سکے (سجاد انور بلاک افیسر یوسف والا محکمہ جنگلات) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عالمی یوم جنگلات بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے عالمی دن کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا اور جنگلات کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اور پنجاب کو سرسبز وشاداب بنانا ہے سرسبز پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل پر قابوپانے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر موسمیاتی تبدیلوں کے مہلک اثرات کو کم اور آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہے۔تقریب کے اختتام پر جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہڑپہ میوزیم میں آگاہی واک کی گئی اور طلباء اور سول سوسائٹی میں پودے تقسیم کئے گئے۔