کرائمز

دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرسینئر صحافی کو لوٹ لیا

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(کرائمز پوائنٹ )سرکل چونیاں پولیس چوروں اور ڈاکوؤں کے آگے بے بس،امن و امان کی صورتحال انتہائی خطرناک، دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرسینئر صحافی کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عبدالمصور فردوسی حسب معمول فرض کی ادائیگی کے دوران الہ آباد سے چونیاں صبح تقریباً سات بجے موٹر سائیکل پر سوار اخبارات لینے جا رہے تھے کہ برادر شوگر ملز کے قریب پیچھے سے تعاقب کرتے 3 نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں جو ہنڈا سی ڈی پر سوار تھے نے گن پوئنٹ پر موٹر سائیکل رکوا کر 10 ہزار روپے نقدی اور ون پلس موبائل مالیتی 90 ہزار روپے چھین کر الہ آباد کی طرف فرار ہو گئے۔سرکل چونیاں میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں قصور پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔کنگن پور،الہ آباد،تلونڈی،چونیاں اور ارزانی پور کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کا ناکہ ہے اور نہ ہی کوئی گشت ۔جس کی وجہ سے پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے، وہ اسلحہ دکھا کر جہاں مرضی راہزنی اور ڈکیتی کی واردات کر سکتے ہیں۔ضلع قصور کی تمام صحافی برادری اس پر سراپا احتجاج ہے اور ڈی پی او قصور،آر پی او شیخوپورہ رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک ڈاکوؤں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور سینئر صحافی عبدالمصور فردوسی کے ساتھ جو ڈکیتی کی واردات میں نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔اور شہر بھر میں امن و سکون کی فضاء کو قائم رکھا جائے تاکہ عوام کی جان اور مال دونوں محفوظ رہ سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button