ریجنل پولیس آفیسر کی ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی کو میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر مبارکباد
شجاع آباد(اظہرتاج قریشی) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی نیہا خالد راؤ کو پہلی مرتبہ انٹری ٹیسٹ میڈیکل میں 200/194 نمبر حاصل کرنے پر اپنے دفتر بلا لیا بچی کو مبارک باد دی اور انہیں اسی جزبے سے محنت کرنے کی ہدایت کی ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کے بچوں کی حوصلہ افزائی سے ان میں محنت سے کام کرنے کا جزبہ پیدا ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ملتان کے ہیڈ کانسٹبل راؤ خالد کو بھی آ ر پی او نے سیکنڈ کلاس سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا یادرہے کہ راؤ خالد کی بیٹی نیہا خالد راؤ نے میٹرک میں 1071/1100 حاصل کئے اس طرح ایف ایس سی میں بھی 1127/1200 نمبر حاصل کر کے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ ملنے پر دوست احباب نے مبار ک باد کاپیغام دیا ہے۔