کرائمز

1700 گرام چرس،30 لیٹر شراب دیسی چالو بھٹی برآمد ملزمان گرفتار

چوک سرورشہید (مرزا شہزاد بیگ )ایس ایچ او تھانہ صدر چوک سرور شہید انظر سکھیراکی منشیات و شراب فروشوں کیخلاف کاروائی میں1700 گرام چرس،30 لیٹر شراب دیسی چالو بھٹی برآمد ملزمان گرفتار*تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر سرور شہید ا نظر سکھیرا نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے ا نہوں نے شراب ومنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خان بہادر ولد بہادر خان سے 1700 گرام چرس برآمد کرلی اسی طرح ملزم شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کرشراب کشید کرنے والے عصمت اللہ ولد بخت نصر سے دیسی شراب 30 لیٹر برآمد کرکے آلات کشید شراب قبضہ میں لیکر دو الگ الگ مقدمات کااندراج کرکے ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او انظر سکھیرا کا کا کہنا تھاکہ ڈی پی مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی سربراہی اور سرپرستی میں پولیس تھانہ صدرمنشیات و شراب فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ منشیات و شراب فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور پولیس معاشرے میں امن و امان کیلئے کوشاں ہے اور عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے اور 24 گھنٹے الرٹ ہے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button