رائے بردران کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزا کا پروقار اہتمام کیا گیا
مانگامنڈی (سید ناظم رضا سے)رائے بردران رائے یاسر علی (مرحوم)رائے ناصر علی،رائے اسد علی کے زیر اہتمام 21رمضان المبارک یوم شہادت مولا علی علیہ السلام کی سلانہ مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا مجلس عزا میں ملک کے نامور ذاکرین عظام و علمائے کرام نے ذکر محمد و آل محمد بیان کئے ذاکر اہلبیت سید کاظم رضا میلسی،ذاکراہلبیت مہر ریاض،ذاکراہلبیت امیر مختار بھنگو،اور آخر پر علامہ مولانا سید ذوہیب گیلانی نے تابوت امیر کائنات مولا علی علیہ السلام برآمد کروایامجلس عزا میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مانگامنڈی پولیس کی جانب سے مجلس عزا پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ماتمی سنگتیں سینہ کوبی کرتے ہوئے مقررہ روٹ پر رواں دواں بانیان مجالس رائے بردران کی جانب سے مومنین کے لیے وسیع لنگر حسینی و افطاری کا انتظام کیا گیا