کرائمز

انتہائی خطرناک 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک ساتھی فرار

قصور (مہرمحمدنویداحمد) تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ جدہ ٹاؤن کے قریب پولیس مقابلہ , انتہائی خطرناک 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک ساتھی فرار,زخمی ڈاکوؤں کی شناخت رفیع سکنہ کھمبا پنڈ لاہور اور شہرون سکنہ باگڑیاں لاہور کے ناموں سے ہوئی , دونوں زخمی ڈاکو درجن سے زائد ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے,03 ڈاکو شہری علی رضا سے پرناواں کے قریب واردات کر کے فرار ہو رہے تھے , جدہ ٹاؤن کے قریب ناکہ بندی پر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ,ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے 02 زخمی ہو گئے، جنہں پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا , تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے فرار ہونیوالے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button