رتہ کھنہ روڑ کی ٹوٹ پھوٹ، شہری عدالت پہنچ گیا، نوٹس جاری
دیپالپور (میاں عبدالخالق)رتہ کھنہ روڑ کی ٹوٹ پھوٹ، شہری عدالت پہنچ گیا ،عدالت کے حکم پر ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری ،ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق دیپالپور شہر میں رتہ کھنہ روڈ ٹیسٹی کولا سے بائی پاس پُل تک سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جہاں آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں لوگوں کا گزرنا انتہائی مشکل ہو چکا یے متعلقہ محکمہ جات کو بار بار یادھانی کے باوجود سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈ جاری نہ ہو سکے جس پر ایک شہری غلام رسول شاہد نے بعدالت جناب سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ مس بشری شہزادی کو زیردفعہ 133 ض ف کے تحت درخواست گزاری جس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور مقامی انتظامیہ کو سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کی بابت رپورٹ طلب کر لی شہری غلام رسول شاہد نے سٹی پریس کلب دیپالپور کے سینئر صحافی ملک فیاض حسن اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رتہ کھنہ روڑ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے متعدد مرتبہ سیاسی رہنماوں کی توجہ دلائی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب معزز عدالت سے رجوع کیا گیا ہے عدلیہ کے نوٹس پر علاقہ مکین مشکور ہیں