کرائمز

فاروق آباد: ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے 15لاکھ روپے چھین لئیے

فاروق آباد (ملک کامران آزاد سے) فاروق آباد ، ڈکیتی کی واردات ، موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے 15لاکھ روپے چھین لئیے ۔اپروچ روڈ کا تاجر حمزہ شرافت بسواری موٹر سائیکل 15لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کیلئے جارہا تھا۔ جیسے ہی مغربی ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچا موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر حمزہ شرافت سے 15 لاکھ روپے رقم چھین لیے تاجر حمزہ شرافت نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے پسٹل کی بیک دستی مار کر اسے زخمی کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقامی تھانہ سٹی فاروق آباد نے تاجر کی تحریری درخواست پر کاروائی شروع کر دی ہے ۔ مقامی انجمن تاجران لاری اڈا اپروچ روڈ کے صدر محمد احمد مقبول ، صدر پریس کلب میاں لیاقت علی ، شیخ آفتاب ، اعجاز کمبوہ ، جنرل سیکرٹری بابر علی بسرا ، ریاض محبوب کمبوہ اور دیگر تاجر برداری نے تفتیش کا اِظہار کرتے ہوئے اس واقعہ پر احتجاج کیا ہے اور ڈی پی او شیخو پورہ بلال ظفر شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو فوری گرفتارکرکے رقم برآمد کروائی جائے اور تاجروں کو ڈاکوؤں چوروں سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button