کرائمز

ڈسکہ و گردو نواح میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی بھر مار

ڈسکہ(عشرت انصاری)ڈسکہ و گردو نواح میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور پٹرول ایجنسیاں علاقہ مکینوں کے لئے خطرہ بن گیا،انتطامیہ کیا خاموشی کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے،علاقہ مکینوں کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا ڈسکہ شہر اور گردو نواح کی آبادیوں میں غیر قانونی غیر معیاری پٹرول فروخت کرنے والے منی پمپ انسانی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہیں،۔ ڈسکہ شہر میں گنجان رہائشی آبادیوں میں قائم منی پٹرول پمپس،پٹرول ایجنسیاں انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ ہیں ہر گلی محلے میں کھلا پٹرول فروخت کیا جارہا ہے،
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر غیر قانونی دھندے پر قابو نہیں پایا جاسکتا توان منی پیٹرول پمپ مالکان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پابند بنایا جائے، تاکہ شہریوں کی جانیں محفوظ ہو سکیں۔ شہر میں جگہ جگہ پٹرول کی دکانوں پر بڑے سے ڈرموں میں سینکڑوں لیٹر پٹرول کی موجودگی کسی خطرے سے خالی نہیں۔ عوامی، سماجی اورفلاحی حلقوں کا کہنا ہے کہ کچھ منی پٹرول پمپس دکانوں میں اور کچھ کرائے کے مکانوں میں بنائے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button