کرائمز

کرائم ایپ کے ذریعے اغواء اور زنا کا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا

لودھراں(محمد اعجاز انصاری)دنیاپور پولیس کرائم ایپ کے ذریعے اغواء اور زنا کا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا سٹی پولیس کی سنیپ چیکنگ کے دوران 2022 کا اشتہاری ملزم پکڑا گیا ترجمان پولیس کے مطابق شناختی کارڈ نمبر سے پولیس ایپ میں مجرم کی شناخت الطاف نام سے ہوئی اشتہاری الطاف اغواء اور زنا کے مقدمے میں بہاولپور پولیس کو مطلوب تھا ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد بہاولپور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ڈی پی لودھراں کامران ممتاز نے کہا جدید ٹیکنالوجی جرائم کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہو رہی ہے پولیس کی محنت اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا رہے ہیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button