علاقائی خبریں

سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر حافظ سلمان اعظم کا اظہار غم

ڈسکہ(نعیم مقصود) جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ سلمان اعظم نے بزرگ سیاسی اور مذہبی رہنما جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیرسینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے ہمیشہ انتہا پسندی، فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی جو ان کی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔ ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ خلاء صدیوں تک پورا نہیں ہوسکتامرحوم کی ملی ،دینی اور قومی خدمات ہمیشہ یادر کھی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر ساجد میر اعتدال پسند، روشن فکر اور اتحاد و اتفاق کے داعی تھے۔ان کے انتقال سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہو گیا جو شاید ہی کبھی پر ہو سکے۔حافظ سلمان اعظم نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہی ساجد میر جیسے سربراہ سے مرحوم نہیں ہوئی بلکہ امت اسلامیہ انتہائی مد بر،زیرک اور معاملہ فہم رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ ساجد میر دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں یکساں مقبول تھے۔ وہ وقت کے عظیم محدث تھے۔ انکی جدائی کا صدمہ بھلائے نہیں بھولے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button