معصوم طالب علموں پر ڈنڈوں سوٹوں سے بہیمانہ تشدد ، مقدمہ درج
وہاڑی(حکیم شمعون نذیر )وہاڑی گگو منڈی ظلم کی انتہا بااثر وڈیرے کا مسلح غنڈوں کے ہمراہ محنت کش نوجوانوں کے معصوم طالب علموں پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق وہاڑی تھانہ گگو منڈی/ محنت کش خاندانوں کو اپنی زمین سے پانی کے پائپ ڈالنے سے روکنا مہنگا پڑگیا ، پانی کے پائپ اپنی زمین سے گزارنے سے منع کیوں کیا ، بااثر وڈیرا ملک افتخار عرف کھاری اعوان آوٹ آف کنٹرول ہوگیا وہاڑی تھانہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں 177 ای بی میں بااثر وڈیرے ملک افتخار عرف کھاری کا غریب محنت کش نوجوانوں کے دو معصوم طالب علموں پر ڈنڈوں سوٹوں سے بدترین تشدد ملزم ملک افتخار عرف کھاری نے مسلح ملزمان کے ہمراہ محنت کش کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا معصوم طالب علم ڈر کے مارے اپنے ڈیرے کے کمرے میں دروازہ بند کر کے چھپ گۓ لیکن اس ضالم وڈیرے کو ذرا بھی معصوم طالب علموں پر ترس نہ آیا کمرے کا دروازہ توڑ کر معصوم طالب علموں کو باہر نکال کر بدترین تشدد کیا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئےاسحلہ لہراتے ہوۓ فرار ہوگۓ تھانہ گگو منڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تو کرلیا مگر ملزم بااثر ہونے اور سیاسی اثرو رسوخ کی وجہ سے تاحال گرفتار نہ ہوسکے متاثرہ خاندانوں کا اعلی احکام وزیراعلی پنجاب RPOملتان DPOوہاڑی سے مطالبہ ہے کہ اس واقع کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جاۓ