پوپ فرانسیس کی تعزیت کے لیے کیتھولک چرچ 11-9 وہاڑی میں دعائیہ تقریب منعقد
وہاڑی (حاجی شوکت علی) مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کی تعزیت کے لیے کیتھولک چرچ 11-9 وہاڑی میں ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم کمیونٹی سے علماء کرام وکلا انجمن تاجران سول سوسائٹی سیاسی رہنما اور صحافی برادری نے خصوصی شرکت کی اور پوپ فرانسیس کی مسیحی مسلم رابطہ کی کوشش فلسطین غزہ کی حمایت اور پوری دنیا میں امن کے لیے کام کرنے کو خوب سراہا اور پوپ فرانسیس کی تصویر کے سامنے پھولوں کے گلدستے رکھے اور کینڈل روشن کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور مسلم کمیونٹی نے کیتھولک چرچ کے پریسٹ ریورنڈ فادر عامر شہزاد سے پوپ فرانسیس کی وفات پر تعزیت کی دعائیہ تقریب میں مسلم کمیونٹی میں سے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی نمائندگی میاں نیرب خورشید نے کی علامہ غلام قنبر عسکری نے فقہ جعفریہ کی نمائندگی کی میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ نے ملی یکجہتی کونسل اور سول سوسائٹی کی نمائندگی کی اسی طرح راؤ خلیل احمد جنہوں نے انجمن تاجران اور جماعت اسلامی کی نمائندگی کی طاہر شریف گجر رانا فیض رسول فیضی نے انجمن تاجران کی نمائندگی کی شاہد رشید گل نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی نمائندگی کی اور تائیکوانڈو لورز فیملی کے سرپرست شہزاد بھٹی اور صحافیوں کی نمائندگی چوہدری ساجد اور محمد حاجی شوکت نے کی کیتھولک چرچ کے پریسٹ ریورنڈ فادر عامر شہزاد نے مسلم کمیونٹی کا پوپ فرانسس کی دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے پر وہاڑی کی تمام مسیحی برادری اور چرچ انتظامیہ مسیحی سماجی رہنما بادل اے ڈی آشر جمیس یوتھ ممبر افتخار اسلم زیشان سلامت شہباز یعقوب شہزاد انجم امن کمیٹی ممبر وہاڑی ماسٹر ریاض مسیح روبن پطرس کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اختتام پر چرچ انتظامیہ کی طرف سے تمام مسلم کمیونٹی کی چائے سے تواضع کی گئی آخر افواج پاکستان تمام سکیورٹی اداروں اور اپنے پیارے وطن پاکستان کی بقا اور امن و سلامتی کے لیےخصوصی دعائیں مانگی گئی خداوند کریم ہمارے ملک پاکستان کو امن صلح سلامتی کا گہوارہ بنائے آمین کیتھولک چرچ مرکزی عبادت گاہ ڈسٹرکٹ وہاڑی