علاقائی خبریں

حالتِ جنگ میں سوال نہیں، حوصلے بڑھائے جاتے ہیں :سید وقار عظیم

لاہور (رائے ونڈ، 9 مئی 2025): جماعت اسلامی، زون 165 رائے ونڈ، کی جانب سے سیکریٹری نشر و اشاعت، سید وقار عظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملہ ایک فاش اور ناقابلِ تلافی غلطی ہے۔ پاک فوج کی جرات، مہارت اور قربانیوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

"ہم سوئے رہے، وہ لڑتے رہے” — ہماری افواج نے جاگتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور دشمن کے پانچ جنگی طیارے گرا کر دنیا پر واضح کر دیا کہ ہم ہر محاذ پر تیار ہیں۔

سید وقار عظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر فرد اپنے وطن اور پاک فوج کے ساتھ ہے، اور اپنے آخری قطرۂ خون تک ملک کے دفاع کے لیے میدان میں موجود رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو بھی چاہیے کہ وہ اس نازک گھڑی میں اپنی افواج کا بھرپور ساتھ دے، یکجہتی اور حوصلے کے ساتھ۔ دشمن کے ہر وار کا جواب قومی اتحاد اور عسکری طاقت سے دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button