ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی کھلی کچہری ، عوامی مسائل سنے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی گورنمنٹ مڈل سکول فار بوائز چک نمبر 712 گ ب علاقہ تھانہ صدر کمالیہ میں کھلی کچہری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے گورنمنٹ مڈل سکول فار بوائز چک نمبر 712 گ ب علاقہ تھانہ صدر کمالیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ڈی پی اوٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران سائلین مختلف شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد صدر کمالیہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا ہے تا کہ عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں جس سے عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے پولیس عوام رابطہ جتنا مضبوط ھو گا معاشرے کی اصلاح اور قانون و انصاف کی راہ اسی قدر ہموار ہو سکے گی