امام مسجد نے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کر ڈالی
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری ) اوکاڑہ اکیڈمی اونر نے نوکری کی متلاشی لڑکی کو پہلے ملازمت کا جھانسہ۔پھر نکاح ۔پھر 3 روز مبینہ جنسی زیادتی کی۔پھر بھگا دیا ۔ ملزم امام مسجد بھی ہے لڑکی نے مقدمہ درج کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق ملٹری فارمز رینالہ خورد کی رہائشی(ع) کو نوکری کی تلاش تھی اسے پتہ چلا کہ برائٹ فیوچر اکیڈمی نزد گورنمنٹ وومن کاج نمبر 2 اوکاڑہ کو فیمیل ٹیچرز کی ضرورت ہے ۔تو (ع) نے اکیڈمی کے اونر ( پرنسپل) حافظ اسلام علی بھٹی کو اپنی سی وی بھیجی۔حافظ اسلام نے (ع) کو بلوایا نوکری کے ساتھ اسے رہائش بھی دینے کا کہا اور ورغلا کراکیڈمی میں رکھ لیا ۔بعد ازاں اسے نکاح کا جھانسہ دیا کہ وہ مل کر اکیڈمی بھی چلائیں گے ایف ائی ار میں الزام لگایا گیا ہے کہ حافظ اسلام جو کہ جامع مسجد فریدیہ بابا فرید سپر مارکیٹ اوکاڑہ کا امام مسجد بھی ہے۔(ع) لڑکی کو ورغلا کر مسجد کے رہائشی چوبارے پر لے گیا۔اور اسے ورغلا پھسلا کر ایک کاغز پر نکاح نامہ تیار کر لیا اور کہا کہ ہمرا نکاح ہو گیا ہے۔ میں عالم دین ہوں اور (ع ) کو 3 یوم جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ع کے نکاح نامہ دیکھنے کے اصرار کرنے پر حافظ اسلام نے (ع) سے کہا کہ اس نے کوئی نکاح نہیں کیا اور اسے بھگا دیا۔ متاثرہ لڑکی نے تھانہ بی ڈویثرن میں ملزم حافظ اسلام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔ پولیس تھانہ بی ڈویثرن نے مقدمہ نمبر1380/24 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے تفشیش شروع کر دی ہے۔ اصل حقائق بعد از تفشیش اور میڈیکل رپورٹ انے کے سامنے ائینگے#