آپریشن سندور سے جنگی نہیں، رومینٹک فیل آرہی ہے، حکیم فریاد افضل رانا
لاہور/ رائے ونڈ (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف "سندور” نام سے آپریشن شروع کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس آپریشن کا مذاق اڑایا جبکہ طیارے تباہ ہونے پر بھارت کو دنیا بھر میں بھی رسوا ہونا پڑا،چئیرمین افضل ویلفئیر آرگنائزیشن حکیم فریاد افضل رانا کاکہناتھاکہ ” انڈیا میں انڈین فوج میں اگر کوئی میرا یہ پیغام پڑھ رہا ہے تو میری اپیل ہے اور جو پاکستان کے پورے عوام کے جذبات ہیں، وہ بتارہا ہوں، لوگ یہ بات کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کہتے ہوئے شرم آتی ہے، تو میں ان کی طرف سے بالکل یہ سچ بات ہے میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ جو آپریشن سندور چل رہا ہے اور ڈیڑھ دو دن اس آپریشن کو گزرگئے ہیں تو پاکستانی ہونے کے ناطے سے میری آپ سے اپیل ہے کہ پلیز اس آپریشن کو ختم کریں او راس کو کسی نئے نام سے شروع کریں کیونکہ اس آپریشن سندور سے وہ جنگ والی فیل نہیں آپارہی، اس سے رومینٹک سی فیل آرہی ہے،
مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کے فوجی آئیں، آپ کے پائلٹ آئیں ہم ان کی مانگ میں سندور بھر کے ان کو واپس بھیج دیں، نام تو ایسا رکھنا چاہیے نا کہ اس سے دشمن کے دل میں ڈر پیدا ہو، رومانس پیدا نہ ہو، کچھ باہر سے سیکھ لیں۔۔ لوگ بڑے اچھے نام رکھتے ہیں، تگڑی فیل آتی ہے۔ یہ سٹار پلس کے ڈرامے میں تو چل سکتا تھا یہ نام لیکن یہ جنگ کے لیے نام مناسب نہیں لگ رہا، تو اس کو ختم کریں اور کسی اچھے کے نام سے شروع کریں تاکہ احساس اور مزہ بھی آئے
پتہ نہیں آپ نے کری ایٹوز میں کون لوگ رکھے ہوئے ہیں ان کو کہیں کہ بھئی بالکل مزہ نہیں آرہا دوسری سائیڈ والوں کو بھی۔ عجیب سا لگ رہا ہے بلکہ کہتے ہوئے، اس کو کسی خطرناک قسم کا نام رکھیں، ایک فیل بھی آئے، مزہ بھی آئے۔