علاقائی خبریں

بھارت کی جنگی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں:شذرہ منصب

ننکانہ صاحب( رانا عرفان )بھارت کی جنگی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، افواجِ ۔ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: وفاقی وزیر ڈاکٹر شزرہ منصب علی خان ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شزرہ منصب علی خان نے بھارت کی حالیہ ڈرون و میزائل جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کسی بڑے تصادم کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 اور 8 مئی کو پاکستان کی حدود میں بھارتی ڈرونز کی دراندازی، میزائلوں کی پرواز اور پانچ بھارتی طیاروں کی سرحدی خلاف ورزی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر شزرہ منصب علی خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی طرف سے فوری اور مؤثر جوابی حکمت عملی نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کا خواہاں ہے بلکہ اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پوری قوم، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ 22 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ ایک سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button