علاقائی خبریں

پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، ملک انس محمود

لاہور (حکیم فریاد افضل رانا ) پاک فضائیہ نے اپنے سے سات گنا بڑی بھارتی فضائیہ کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔ ہم تو گزشتہ 54سال سے اس موقع کے انتظار میں تھے کہ بھارت سے 1971ء کا بدلہ لیں ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن ” ملک انس محمود ” نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت افواجِ پاکستان کے ساتھ ہے، اس لیے پہلی ہی جھڑپ میں بھارت کو اس کی اوقات یاد دلادی۔ ہم مسلمانوں کو تو عادت ہے کہ اپنے سے چار گنا بڑے دشمن سے لڑ کر فتح حاصل کریں۔ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین پیشہ ورانہ فوج ہے۔پاکستانی فوج کا جذبہ ایمان کامل ہے اس لیے فتح ہمارامقدر ہو گی۔ بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے باعث آج پاکستانی قوم میں 1965ء والا جذبہ واپس لوٹ آیا ہے اور وہ دشمن سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے بے تاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button