کرائمز

لاہور پولیس کی کاوشوں سے جرائم میں نمایاں کمی آئی، سی سی پی او

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )سی سی پی او ر بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی کاوشوں سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے جرائم کے خاتمے کے لئے شہر میں سپیشلائزڈ یونٹ قائم کیا جائے گا سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ان خیالات کا اظہار کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹاؤن،کینٹ، سٹی اور سول لائنز ڈویژنزکی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی سی پی او لاہور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرائم کنٹرول کیلئے سی سی ڈی سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں سے بہترین کوآرڈنیشن رکھیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین، بچوں اورکمزور طبقات کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے عیدالاضحی کے تناظر میں قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔عید الاضحی پر قائم ہونے والی مویشی منڈیوں میں اضافی فورس تعینات کی جائے اور نوسربازوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔اجلاس میں سوشل کرائمز کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھانے پراتفاق کیا گیا۔سی سی پی اولاہور نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مساج سنٹرز، گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ ہوائی فائرنگ پر زیروٹالرنس پالیسی اپنائیں۔جوئے کی شکایت کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے سپروائزری افسران کو __کی پرفارمنس انڈیکیٹرز__پر فوکس کرنے کی ہدایات جاری کیں۔سی سی پی او لاہور نے انوسٹی گیشن ونگ کو پینڈنگ مقدمات برق رفتاری سے نمٹانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فنانشل کرائم کے درخواست گزاروں کو فوری ریلیف فراہم کریں۔افسران ماتحت عملے سے مضبوط کوآرڈینیشن قائم کریں اور ان کے محکمانہ امور سے متعلق مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی فوری فراہمی ہماری اہم ذمہ داری ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان رضا،ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید،ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال،ماڈل ٹاؤن،کینٹ، سٹی اور سول لائن ڈویعنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنزنے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button