کرائمز
علیزہ ریحان کا پیرا انفورسمنٹ اسٹیشن میں اہلکاروں کی پریڈ کا جائزہ
اوکاڑہ(وحید انصاری) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اوکاڑہ علیزہ ریحان کا پیرا انفورسمنٹ اسٹیشن میں اہلکاروں کی پریڈ کا جائزہ، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے پیرا فورس کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق عوامی مشکلات کی ازالہ کے لیے پیرا فورس کے جوان محنت اور لگن سے کام کریں اور انسداد تجاوزات سمیت دیگر اقدامات میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، انہوں نے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیرا فورس کی ٹیموں کی موثر انداز میں نگرانی کریں اور ان کی کارکردگی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جائے۔#