اوکاڑہ :کرکٹ بیٹ اور وکٹ کے وار ، نوجوان قتل ،مقدمہ درج
اوکاڑہ (وحید انصاری )اوکاڑہ کے گاؤں میں کرکٹ کھیلتے توں تکرار. کرکٹ بیٹ اور وکٹ کے وار کرکے نوجوان کو قتل کر دیا گیا مقدمہ درج. ایک ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کے گاؤں 50 ٹو ایل کے گراؤنڈ میں گاؤں کے لڑکے مل کر کرکٹ کھیل رہے تھے. کہ کھیل کے دوران عدنان اور ثمر حیات میں توں تکرار ہو گئی جسے دوسرے لڑکوں نے بیچ بچاؤ کرا کے معاملہ رفع دفع کرا دیا. کھیل ختم ہونے کے بعد عدنان گھر جارہا تھا کہ ملزمان. ثمر حیات. سکندر حیات. عبدالرافع وغیرہ نے کرکٹ بیٹ اور وکٹ سے عدنان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا. عدنان کے سر پر شدید چوٹیں آنے سے وہ زمین پر گر گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا. ملزمان موقع سے فرار ہوگئے. پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے مقتول کے باپ کی درخواست پر مقدمہ نمبر 1173/25 درج کر لیا. اور تفشیش شروع کر دی ہے. پولیس نے ایک ملزم عبدالرفع کو گرفتار کر لیا ہے. باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں #