پھولنگر :ملنگ بن کر قبرستان میں منشیات فروشی کرنے والا ملزم گرفتار
پھول نگر (خالد افتخار مغل )پھول نگر۔سٹی پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر قبرستان میں ملنگ بن کر منشیات فروشی کرنے والا بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ملنگ نے حوالات میں اونچی اونچی یا علی،یا علی کے نعرے لگا تھانہ سر پر اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بھائی پھیرو کو مخبری ہو ئی کہ ایک شخص ملنگ کے روپ میں نواحی شیر پور روڈ پر واقع قبرستان میں بیٹھ کر منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا ہے۔اس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی راو دلشاد علی نے سب انسپکٹر عبدالحق کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے تفتیش کے جدید زرائع استعمال کرتے گزشتہ روز منشیات فروش ملنگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1325 گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ملنگ نے حوالات میں اونچی اونچی یا علی،یا علی کے نعرے لگا کر تھانہ سر پر اٹھا لیا اور کہا کہ ملنگوں کیلیے نشہ پانی کرنا کوئی بری بات نہیں۔بالآخر پولیس والوں نے ملنگ کو سمجھا بجھا کر چپ کرادیا۔