علاقائی خبریں

بچیکی:انڈین فوج ایک ہی وار سے ڈھیر ہو گئی : حافظ ذاکر رضا وٹو

بچیکی(رانا عبدالجبار آسی) انڈین فوج ایک ہی وار سے ڈھیر ہو گئی ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب بچیکی رجسٹرڈ حافظ ذاکر رضا وٹو چیرمین پریس کلب بچیکی رجسٹرڈ محمد اشرف خان نیازی ۔ افواج پاکستان نے تاریخ رقم کر دی پوری قوم سلام پیش کرتی ہے صدر پریس کلب بچیکی رجسٹرڈ رانا فاروق احمد خاں جذبہ جہاد سے سر شار پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو دھول چٹا دی وائس چیئرمین پریس کلب بچیکی رجسٹرڈ رانا ضیاء الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انڈین ایئر بیسسز فوجی مراکز تباہ کر دیئے اس شکست پر بھارت کی چیخ و پکار جاری پاک فضائیہ نے بھارت کے تین علاقوں کو انڈین جنگی جہازوں کا قبرستان بنا دیا انہوں نے مزید کہا کہ ہر مکتبہ فکر اور تمام تنظیموں خصوصا پاکستان کی مرکزی قیادت سے لیکر ہر سطح کی قیادت آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہے بھارت کی طرف سے بے گناہ شہریوں، معصوم بچوں اور مساجد پر حملے کے بعد ضروری ہو چکا تھا کہ ہم بھارت کے اندر دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور تربیت گاہوں پر فوری حملہ کریں پاک فضائیہ نے دشمن کے رافیل طیاروں کو گرا کر دشمن کی کمر توڑدی اب وہ دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی موجودگی میں پاکستانی قوم پریشان نہ ہو۔ فوج اور قوم کے اندر جذبہء شہادت موجود ہے جس سے بھارت اور اسکی فوج پر خوف طاری ہے ہم اپنی اس عظیم افواج پر فخر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button