کرائمز
قصور/ چھت پر سوئے میاں بیوی کا بہیمانہ قتل ، دشمنی کا شاخسانہ قرار
چھانگا مانگا (ذوالفقار علی ڈوگر )تھانہ چھانگا مانگا کی حدود نواحی گاوں آہلووال میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ،مکان کی چھت پر سوئے ہوئے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔قتل ہونے والوں کی شناخت خاوند خلیل احمد اوربیوی شازیہ بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ چھانگا مانگا پولیس،ریسکیواور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ریسکیو ٹیم نے نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا ایس ایچ او کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قتل کی یہ واردات زاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے۔