علاقائی خبریں

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے وفد کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال نارووال کا دورہ

نارووال(حاجی غلام عباس )آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی کے ماہرین پر مشتمل ایک وفد نے معروف ماہرہ ڈاکٹر ہاجرہ سندید اور کوآرڈینیٹر عدنان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ٹیچنگ ہسپتال نارووال کا دورہ کیا۔ وفد کا مقصد خون بہنے والے مریضوں (Bleeding Patients) کے علاج و معالجے، آگاہی اور بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق مقامی سطح پر تعاون کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر بلیڈنگ ڈس آرڈرز (خصوصاً ہیموفیلیا اور دیگر خون بہنے والی بیماریوں) پر مبنی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے ماہرین نے طبی عملے اور شرکاء کو ان بیماریوں کی بروقت تشخیص، فوری طبی امداد، اور جدید علاج کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔تقریب میں انچارج آغا خان لیب نارووال ماجد طارق، محمد وسیم مبین، عاقب جاوید، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) افضال راجپوت،طارق شاہین اور دیگر سینئر میڈیکل و انتظامی افسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر ہاجرہ سندید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں خون بہنے والی بیماریوں کے مریضوں کو اکثر بروقت تشخیص اور مناسب علاج میسر نہیں آتا، جس کی وجہ سے پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔ آغا خان ہسپتال اس حوالے سے نہ صرف علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے بلکہ ملک بھر میں تربیتی ورکشاپس اور آگاہی پروگرامز کے ذریعے مقامی اداروں کو بھی بااختیار بنانے کا خواہاں ہے۔کوآرڈینیٹر عدنان نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے دوروں کا مقصد ضلعی سطح پر صحت کے نظام کو بہتر بنانا اور مریضوں کے لیے جدید سہولیات کو قابل رسائی بنانا ہے۔اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس نوعیت کے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button