علاقائی خبریں

شکرگڑھ:قوم اپنی بہادر افواج پر نازاں ہے، ندیم اختر ندیم

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے) قوم اپنی بہادر افواج پر نازاں ہے، حالیہ جنگی کشیدگی کے دوران پوری قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے سنئیر صحافی کالم نگار شاعر ادیب ندیم اختر ندیم نے ان خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انڈیا کے خلاف حالیہ تاریخی فتح پوری امت مسلمہ کا فخر کا ہے۔ پاکستانی فوج نے جس جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، وہ تاریخ کا روشن باب بن چکا ہے فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ملک کو ہر فتنے اور دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھے، پاکستان کے عوام ہر قیمت پر اپنے وطن کے دفاع کے لیے متحد ہیں اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button