علاقائی خبریں

پاک فوج دنیا کی بہادر ترین عظیم ترین فوج ہے:انوار الحق چوہدری

شکرگڑھ(خالدسیف انجم سے)انوار الحق چوھدری MNA وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کشمیر افئیرز و گلگلت بلتستان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاک فوج اور پاک فضائیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر پاک فوج نے چند ہی گھنٹوں بعد انڈیا پر بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے ثابت کیا کہ پاکستان کی پاک فوج دنیا کی بہادر ترین عظیم ترین فوج ہے ۔اور مودی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ہے ۔اور انہوں نے کہا کہ انکے حلقہ انتخاب شکرگڑھ ظفروال کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے قومی اسمبلی میں دلیرانہ انداز میں کہا کہ تکمیل پاکستان کے ایجنڈے کو مکمل کرنے کا وقت آچکا ہے ۔اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ پوری قوم اس وقت متحد ہے اور ہمارا سپہ سالار دلیر اور حافظ قرآن ہے ۔اب بہترین موقع ہے کہ سیاسی قیادت اور عسکری قیادت کو چاہئے کہ کشمیر کو آزاد کروایا جانا چاہیے اور پاکستان کو مکمل کرنا چاہیے ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button