سید عاشق حسین کرمانی کا سی ایم ایچ کا دورہ، زخمیوں کی عیادت
اوکاڑہ(وحید انصاری) صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کا ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او راشد ہدایت اور آرمی افسران کے ہمراہ سی ایم ایچ کا دورہ انہوں نے بھارتی ڈرونز سے زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوان اور 10 فور ایل کے 2 افراد کی عیادت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز، زخمی افراد کے اہل خانہ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی. ضلعی و آرمی افسران نے تینوں زخمی افراد کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا 10 فور ایل کی کرسچن کمیونٹی کے زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے نواحی علاقہ کے پاسٹر نے خصوصی دعا بھی کی اس موقع پر زخمیوں کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے پاک افواج کے کامیاب آپریشن پر مسلح افواج کے حق میں بھرپور نعرہ بازی بھی کی. اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارتی جنگی عزائم کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی عظیم جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔بھارتی بزدلانہ جنگی کاروائیوں کے دوران زخمی ہونے والے افراد کا حوصلہ قابل تعریف ہے۔ جنگی صورتحال کے دوران پاکستان کے عوام نے متحد ہو کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ملکی سالمیت کے لیے پاکستانی قوم کے بلند ارادوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ اگر کسی نے ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک افواج کے ساتھ ساتھ عوام بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔#