علاقائی خبریں

گندم کی کم قیمت کے باوجود روٹی نان بیکری مصنوعات مہنگی ہو گئیں

گیمبر اوکاڑہ چھاونی( نامہ نگار) گندم کی کم قیمت کے باوجود روٹی نان بیکری مصنوعات مہنگی ہو گئیں ۔بتایاگیا ہے کہ گندم کی قیمت میں واضح کمی کے باوجود روٹی، نان اور بیکری مصنوعات کی قیمتیں جوں کی توں ہیں، حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کا حالیہ نرخ 2200 روپے فی من مقرر کیا گیا ہے تاہم مارکیٹ میں گندم سے تیار کردہ اشیا جیسے کہ روٹی، نان، بسکٹ، کیک اور دیگر بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب گندم کی بنیادی قیمت کم ہو چکی ہے تو پھر اس سے بنی اشیا کی قیمتیں کم نہ ہونا حکومت کی پالیسی پر سوالیہ نشان ہے ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیا خصوصاً گندم سے بنی مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود سے اپیل کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس لسٹ کا معائنہ کریں اور خود ساختہ مہنگائی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت جلد اس مسئلے کا نوٹس لے کر عوام کو درپیش معاشی دباؤ میں کمی لائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button