ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے سات افراد کو لوٹ لیا،
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے سات افراد کو لوٹ لیا،بتایا گیا ہے کہ ایمن آباد کا اکرم کام کیلئے فیکٹری جارہا تھا کہ دیوان روڈ پر موٹر سائیکل سوار اس سے اسی ہزارروپے چھین کر لے گئے،غلہ منڈی شیخاں کے علی حسن سے جی ٹی روڈ موڑ ایمن آباد کے قریب دو ڈاکو پچاس ہزارروپے چھین کر لے گئے،ایمن آباد کے عادل سے گھر کے نزدیک دو ڈاکو باسٹھ ہزارروپے چھین کر لے گئے،دیوان روڈ کے ندیم سے ٹیچنگ ہسپتال کے قریب دو ڈاکو چالیس ہزارروپے لوٹ کر لے گئے،کلوکلاں کے شفق سے گھر کے قریب تین ڈاکو تیرہ ہزارروپے چھین کر لے گئے،بھوپر کے زاہد سے ٹھٹھہ گلاب سنگھ کے قریب دو ڈاکو چالیس ہزارروپے چھین کر لے گئے جبکہ پرانا گھنیا ں کے عاشق حسین سے دو ڈاکو تین ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔