گوجرانوالہ :جامع مسجدعمر فاروق سیٹلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد
گوجرانوالہ(رانا عبدالغفار خاں )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے جامع مسجد عمر فاروقسیٹلائٹ ٹاؤن میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدکھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے اور کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری پولیس کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کریں اور منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔آر پی اوطیب حفیظ چیمہ نے شہریوں کے مسائل سنے اور اُنکے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے مزیدکہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کر کے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ اپنی شکایت درج کروانے کے لئے جس وقت چاہے ہمارے دفاتر میں آسکے، عوام الناس کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے دن، رات کھلے ہیں۔ گوجرانوالہ شہر امن پسند لوگوں کا شہر ہے جہاں پر تمام مکاتب فکر کے لوگ آپس میں رواداری اور پیار محبت سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کر کے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے۔