کرائمز

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی انسپکشن 400 کلو گرام بدبودار مینگو پلپ تلف

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی )صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بیوریجز پلانٹ اور مصالحہ چکی کی انسپکشن 400 کلو گرام بدبودار مینگو پلپ تلف پلانٹ مالک کو 50 ہزار روپے جرمانہ ملاوٹ کرنے پر مصالحہ چکی مالکان کے خلاف مقدمہ درجصحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل جناح ٹاؤن اور جیل روڈ پر گوداموں والی گلی میں 2 فوڈ پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔ٹیسٹ کے دوران مصالحہ جات میں رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اسی طرح پروڈکشن ایریا سے بدبودار پلپ برآمد ہونے پر جوس پلانٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔پروسیسنگ ایریا میںنے گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال سے مہلک امراض جنم لیتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button