ڈاکٹر الماس نور 6 ماہ کی Pregnancy کی میڈیکل کنڈیشن کے باوجود برطرف
قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریڈ کریسنٹ اسپتال میں قانونی ڈیوٹی ٹائمنگز اور SOPS مانگنے پر ہاؤس آفیسر ڈاکٹر الماس نور کو 6 ماہ کی Pregnancy کی میڈیکل کنڈیشن کے باوجود ہاؤس جاب سے برطرف کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق پاک ریڈ کریسنٹ ہسپتال دینا ناتھ ملتان روڈ لاھور، میں ڈاکٹر الماس نور کو محض اپنے قانونی حقوق { نائٹ ڈیوٹی کے اوقات 32 گھنٹے کی نائٹ کال (صبح 8:30 بجے سے اگلے دن دوپہر 2:30 بجے تک ) اور SOPs کی وضاحت} مانگنے پر 6 months کی Pregnancy کی میڈیکل کنڈیشن کے باوجود غیر قانونی طور پر ہاؤس جاب سے Terminate کر دیا گیا !!!
گائینی ڈیپارٹمنٹ HOD کشور ناہید اور ہسپتال MS شاہد محمود کی ہاؤس آفیسرز کے ساتھ کئے جانے والے ظلم اور ذیادتی ”Right to Information Act 2017″ کے تحت SOPs کی وضاحت مانگنے پر ناحق برطرفی، انسانی و قانونی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے
پاک ریڈ کریسنٹ اسپتال دینا ناتھ ملتان روڈ لاھور کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والی ایم بی بی ایس میرٹ گریجویٹ ڈاکٹر الماس نور گزشتہ دو ماہ سے بغیر تنخواہ ہاؤس آفیسر کے طور پر مسلسل 32 گھنٹے کی طویل نائٹ کالز کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔اپنی آخری مہینے کی روٹیشن کے دوران، جب ان کی حمل کی مدت چھ ماہ ہو چکی تھی، ڈاکٹر الماس نے اپنی صحت کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے "Right to Access to Information Act 2017” کے تحت HOD ڈاکٹر کشور ناہید اور MS ڈاکٹر شاہد محمود کو ایک تحریری درخواست جمع کروائی۔ اس درخواست میں انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ:
> “کون سے قانونی SOPs کے تحت ایک حاملہ، غیر تنخواہ یافتہ ہاؤس آفیسر سے صبح 8:00 بجے سے اگلے دن دوپہر 2:30 بجے تک یعنی 32 گھنٹے کی مسلسل ڈیوٹی لی جا سکتی ہے؟تاہم، اس قانونی حق کی درخواست پر اسپتال انتظامیہ نے بجائے جواب دینے کے، شدید بدتمیزی، غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر الماس کو بلا جواز ان کی ہاؤس جاب سے فارغ کر دیا۔
ویسٹ پاکستان میٹرنٹی بینیفٹ آرڈیننس کے تحت، حاملہ خواتین کو نہ صرف طبی سہولتیں دینا لازمی ہے بلکہ ان کی ملازمت کا تحفظ بھی قانوناً ضروری ہے حالیہ "میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی لیو ایکٹ کے تحت، کسی بھی حاملہ خاتون کو دورانِ سروس برطرف کرنا قانوناً جرم ہے۔
میں اعلیٰ حکام، وزارت صحت، PMDC، ہیومن رائٹس کمیشن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اس غیر قانونی برطرفی کا نوٹس لیا جائے اور مجھے انصاف فراہم کرتے ہوۓ فوری با معاوضہ بقیہ ہاؤس جاب کے لئے بحال کیا جائے اور ان کی پچھلے 2 ماہ کی تنخواہ بھی ادا کی جائے۔ہسپتال انتظامیہ کے خلاف PMDC اور لیبر کورٹ میں مکمل انکوائری اور قانونی کارروائی کرتے ہوے کشور ناہید HOD اور MS شاہد محمود کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے