علاقائی خبریں

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد

ننکانہ صاحب( رانا عرفان)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی زیرصدارت ننکانہ سٹی اور شاہکوٹ کی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر ضلعی افسران شریک تھے۔متعلقہ اداروں کے افسران نے ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر نے ضلعی اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلقہ تمام محکمے آپسی کوارڈینیشن کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انیشیٹوز کو بروقت مکمل کرایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے ساتھ ساتھ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور میٹریل کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ادارے شجرکاری مہم کے تحت جلد از پودے لگانے کے ٹارگٹ کو مکمل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button