علاقائی خبریں

چونیاں :گڈ وشرز پاکستان کے زیر اہتمام میگا ایونٹ 2025 کا انعقاد

گڈ وشرز پاکستان کے زیر اہتمام میگا ایونٹ 2025 کا انعقاد بار روم تحصیل بار ایسوسی ایشن چونیاں میں کیا گیا۔پروگرام کی تمام انتظامی ذمہ داری زاویہ دل محمد انٹرنیشنل نے سر انجام دی۔ مہمانوں کی آمد پر چھوٹے بچوں نے گل دستے پیش کئے۔ اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔اتقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید اصغر مشال تھےجو کہ سٹڈی سرکل منڈی احمد آباد کے روح رواں اور علاقے میں ایک ادبی شخصیت کے طور پر مانے جاتے ہیں ۔۔دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری محمد اسعد جمال اکبر ایڈووکیٹ سابق صدر بار چونیاں ،چعہدری غلام محی الدین بھلر ایڈووکیٹ صدر بار چونیاں ،رانا عرفان علی خان ایڈووکیٹ سیکرٹری بار چونیاں ،چوہدری محمد اصغر گل ایڈووکیٹ سابق ممبر پنجاب بار،محمد جاوید اختر،نزیر احمد مجاہد،ڈاکٹر منظور جھلا ،شاہ زیب نویدل،چوہدری مشتاق جاوید،چوہدری راحیل جہانگیر ، چوہدری فیاض احمد دھون ، چیئرمین چونیاں پریس کلب سینئر صحافی سید عامر حسین تقوی ،اور رانا سلمان یوسف شامل تھے۔ ۔تقریب میں مقامی شعرا ملک شریف ارشدک، لیاقت علی کنول ،چوہدری امیر حسین ، کا مرزا ریاست بیگ ،بھی شامل ہوئے اور اپنا تازہ ترین کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔۔ گڈ وشرز پاکستان ملک بھر میں ادبی احیاء میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔ ملک بھر سے شعرا اور مصنفین اپنی کتب گڈ وشرز پاکستان کؤ ارسال کرتے ہیں جس پر گڈ وشرز پاکستان چنیدہ کتب کے مصنفین اور شعراء کو ایوارڈز سے نوازتاہے۔۔ گڈ وشرز پاکستان کے میگا ایونٹ میں دیگر شعبہ جات زندگی سے منسلک افراد کو بھی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز جاری کرتا ہے۔ جنہوں نے معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔۔ گڈ وشرز ث کے بانی و چیئرمین محمد منشا ساجد نے میگا ایونٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں چھائے ہوئے مایوسی کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے مثبت معاشرتی سرگرمیوں کی ترویج پر زور دیا ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور قوم اپنے معاشرے میں ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ گڈ وشرز پاکستان اپنے وسائل میں رہتے ہوئے شجر کاری کیلئے گزشتہ ایک دہائی سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ دنیا میں بدلتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان میں شجر کاری کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے گھروں میں کھانے جانے والے پھلوں کے بیج زرخیز زمین میں پھینک دیں تو مجھے یقین ہے کہ آپ کی یہ معمولی سی کاوش پاکستان کو سر سبر و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گڈ وشرز پاکستان آسانی صحت پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ معاشرتی تبدیلیوں کی وجہ سے جہاں بچے،بوڑ�

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button