فرائض میں غفلت برتنے پرایکسیئن سمیت 6 ایس ڈی اوز فارغ
لاہور /رائیونڈ(شمشادعلی بھٹی سے) فرائض میں غفلت برتنے پرایکسیئن سمیت 6 ایس ڈی اوز فارغ کردئیے گئے ، لیسکو کے ایک ایکسیئن، پانچ ایس ڈی اوز کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ، وزیر اعظم کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ڈی اوز کو معطل کیا گیا تھا ، معطلی کے بعد9 افسروں کو اب نوکری سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے ، مذکورہ ایس ڈی اوز کو سابق لیسکو چیف شاہد حیدرنے نوکری پر بحال کیا تھا ۔ یاد رہے کہ افسروں و ملازمین کو فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا تھا ۔ ایکسیئن ایس اینڈ آئی ندیم اختر، ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن سراج اور ایس ڈی او راوی ریان محبوب عالم کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ اسی طرح ایس ڈی او صوفیہ آباد حبیب اللہ بلوچ اور ایس ڈی او بیگم کوٹ احسان فاروقی اور ایس ڈی او بھاٹی گیٹ سب ڈویژن وقار احمد کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے جبکہ ایل ایس عثمان غنی کا کیس لیبر کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔